امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، عوام کو سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف

مری (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، عوام کو سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، حقوق اللّٰہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں،ہم عوام کی خوشحالی کا خواب لے کرپھر آرہے ہیں،نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دو،

کس نے ملک کو اس حال پر پہنچایا، قصے کہانیاں تو آپ سن ہی رہے ہیں، یہ کردار تھے ان لوگوں کے، ہنستے بستے ملک کو ہم نے خود اجاڑا ہے، اپنے ہاتھوں سے اجاڑا ہے، ہم سبق نہیں سیکھتے،غلطیوں سے سیکھ کر مستقبل ٹھیک کریں۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر کے خوشی ہو رہی ہے، میرا مری کے بھائیوں، دوستوں اور کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ دن رات محنت کر کے بجلی کے منصوبے لگائے اور مکمل کیے، 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ہم نے شامل کی، ہم نے اپنے دور میں بجلی کے متعدد منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولتا، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللّٰہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا، پہلی بار ہم سندھ میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لائے، کوئلہ ملکی پیداوار ہے جس سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے دور کے بعد کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، جب میں وزیرِ اعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے، نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دو، ملک کے وزیرِ اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے قلیل مدت میں بجلی کے متعدد منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،

عوام کو سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، حقوق اللّٰہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں۔انہوںنے کہاکہ کس نے ملک کو اس حال پر پہنچایا، قصے کہانیاں تو آپ سن ہی رہے ہیں، یہ کردار تھے ان لوگوں کے، ہنستے بستے ملک کو ہم نے خود اجاڑا ہے، اپنے ہاتھوں سے اجاڑا ہے، ہم سبق نہیں سیکھتے، اللّٰہ کرے کہ ہم اپنی اصلاح کریں، غلطیوں سے سیکھ کر مستقبل ٹھیک کریں، میں کسی عہدے کی لالچ میں یہ بات نہیں کر رہا، اللّٰہ تعالیٰ نے بہت کچھ عطاء فرمایا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کی پیش کش کی جس کو ٹھکرا دیا، میں نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا، ہمارے دور میں ڈالر104، روٹی 4 روپے اور سبزی 10روپے کلو تھی، 25 ہزار روپے ماہانہ کمانے والا شخص آج گزرا کیسے کر سکتا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا، کسی سے ایک دھیلا نہیں مانگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کی ترقی کی رفتار ایسے ہی جاری رہتی تو اندازہ کریں آج ملک کہاں ہوتا، دکھ اس بات کا ہے ملک کو اس نہج پر لانے پر ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا، 3 مرتبہ ملک کا وزیرِ اعظم بنا، کوئی لالچ نہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی خدمت اللّٰہ تعالیٰ نے نواز شریف سے لی، اللّٰہ نے موقع دیا تو مری کی تقدیر بدل دیں گے، 4 سال میاں صاحب کو ملک سے دور رہنا پڑا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved