مقبوضہ غزہ(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ کی پٹی کے تین ہسپتالوں نے مریضوں کو نکالنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ اس درخواست کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ یہ اقدام شمالی غزہ کی پٹی کے تمام باشندوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے محروم کر دیگا۔ انہوں نے کہا کہ تین ہسپتالوں میں الشفا میڈیکل کمپلیکس، انڈونیشین ہسپتال اور الاھلی ہسپتال شامل ہیں۔ معاملہ ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے اور اس کی مزید تفصیلات نہیں دیں۔