امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کی مریم نواز کے ہمراہ مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ سفر کے دوران مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔نواز شریف اور مریم نواز راستے میں کھڑے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلاتے رہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کے ساتھ سفر کے دوران اپنی اہلیہ کی یادوں کو تازہ کیا ۔ نواز شریف نے اپنی بیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کلثوم نواز اس راستے پر پیدل چلا کرتے تھے، ہم مری میں اپنے گھر سے چھانگلہ گلی تک پیدل آیا کرتے تھے، ہم راستے میں آنے والی چڑھائیاں بہت تیزی سے چڑھا کرتے تھے، راستے میں ایک جگہ آتی تھی جس کا نام ’’کالی مٹی‘‘تھا، یہاں پر کلثوم نواز کی خالہ تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جی بالکل ہم ان کے گھر جایا کرتے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم اس مقام پر پہلی بار 1994 میں آئے تھے، ہمیں یہ جگہ بہت زیادہ اچھی لگی تھی، الحمدللہ، اللہ نے ہمیں بہت اچھی جگہ عطا کی۔پارٹی کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی 2 منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی ڈرائیونگ کرتے ہوئے نواز شریف نے کریم کلر کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی اور چہرے پر ماسک بھی لگایا ہوا تھا ،مریم نواز فرنٹ سیٹ پر براجمان تھیں،مریم نواز والد نواز شریف کی یادوں کو تازہ کرنے کے دوران لقمے بھی دیتی رہیں۔مریم نواز نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر)پر بھی شیئر کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved