کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے اسلام آباد کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت اورنگزیب وڑائچ نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران اورنگزیب وڑائچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اورنگزیب وڑائچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔فریال تالپور نے اورنگزیب وڑائچ کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ۔
انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر ملک کو آگے بڑھانے کا تدبر صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ اور متحد پاکستان ہے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ پاکستان بھر کی عوام خصوصا نوجوانوں کے دل کی آواز ہے۔پاکستان کے عوام آئندہ وزیراعظم صرف اور صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔