امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہربھجن آسٹریلوی کرکٹرز کی فیملی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنیوالے بھارتیوں پر پھٹ پڑے

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آسٹریلوی کرکٹرز کے اہلخانہ کو آن لائن ہراساں کرنے والے بھارتی شائقین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد بھارتی مداح آپے سے باہر ہوگئے اور کرکٹرز سمیت ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے لگے۔

فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، اس کے علاوہ تعصب زدہ بھارتیوں نے گلین میکسویل کی بھارتی اہلیہ کو بھی نہ بخشا۔ان سب رپورٹس پر بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ردعمل دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے اہلخانہ کو ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں۔ہربھجن نے لکھا کہ ہم نے اچھا کھیلا لیکن فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے بہتر کرکٹ کھیلے جانے کی وجہ سے ہم ہار گئے، بس بات ختم، کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کو ہراساں کیوں کیا جارہا ہے؟سابق کرکٹر نے کہا کہ میں تمام کرکٹ شائقین سے گزارش کرتا ہوں کہ اس طرح کا رویہ بند کریں، عزت اور وقار زیادہ اہم ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved