امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی خشک میوہ جات بھی عوام کی قوت خرید سے باہر

کراچی(این این آئی)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں۔گزشتہ برس کی نسبت رواں سال خشک میوہ جات کے نرخوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا جارہاہے ،

چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو ہوگیا تو دیگر ڈرائی فروٹس کی خریداری بھی آسان نہیں رہی۔مارکیٹ میں مکس ڈرائی فروٹ 2400 روپے فی کلو، اخروٹ گری 3000 اور اخروٹ ثابت 1400 روپے فی کلو جبکہ کاجو 3800 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔کِشمش اور خوبانی 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،

بادام گری 3000 اور بادام ثابت 1400 سے 1600 روپے فی کلو میں بک رہی ہے۔شہریوں نے بتایا کہ ڈرائی فروٹ اب تو صرف دیکھ ہی سکتے ہیں، خریدنا ممکن نہیں ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بعض پابندیوں کے باعث خشک میوہ جات کی درآمد بھی کم ہے، جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی خشک میوہ جات کی قیمت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved