نارووال(این این آئی) کرتار پور راہداری نے بچھڑے ہوئے دو بھائیوں کو 76سال بعدپھر ملا دیا۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے رہائشی بشیر مسیح اپنے خاندان کے ہمراہ گردوارہ دربارصاحب کرتار پور آئے جہان ان کی ملاقات اپنے بھائی صوبہ مسیح اور ان کے خاندان سے ہوئی جو بھارت کے شہر امرتسر سے کرتار پور راہداری کے ذریعے گوردوار ہ دربار صاحب کرتارپور آئے۔
قیام پاکستان کے76سال بعد ملاقات ہونے پر دونوں خاندان خوشی سے نہال ہو گئے۔ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ،دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے گلے ملے اور ڈھیڑوں باتیں کیں ۔صوبہ مسیح نے راہداری کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس وجہ سے وہ اس ملاقات کے قابل ہوئے۔