امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور ( این این آئی) لاہور شہر پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سموگ کے تدارک کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔28اور 29نومبر کو مصنوعی بارش کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر اور پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش پہلے سے موجود بادلوں پر نمک چھڑک کر برسائی جا سکتی ہے، شہر بھر میں ایک بار بارش برسانے کیلئے 4 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔

ڈاکٹر منور صابر نے مزید بتایا کہ مصنوعی بارش سے موسمیاتی سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چونکہ سموگ ہر سال شہر پر چھاتی ہے لہذا مین میڈ بارش کی ہر سال ضرورت ہوگی۔واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر نے تین سال پہلے مصنوعی بارش کرنے کا تصور پیش کیا تھا اور خانسپور میں اس کا تجربہ بھی کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved