ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 212 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، گزشتہ روز بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، اس طرح بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 19 نومبر بروز اتوار کو فائنل کھیلا جائے گا۔
