لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل رائونڈر عماد وسیم نے بابراعظم کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باعث تینوں فارمیٹ سے مستعفی ہونے والے سابق کپتان بابراعظم کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر اینکر نے سوال کیا کہ بابر کی تینوں میں فارمیٹ میں جگہ بنتی ہے؟۔
جس پر سابق کرکٹر محمد عامر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انکی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی جبکہ عماد وسیم نے کہا کہ اسے سخت کال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے 104ٹیٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 41.48ہے جبکہ انہوں نے 3ہزار 485رنز بنائے ہیں۔