امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکہ میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں 16فیصد اضافہ کر دیا گیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے امریکہ میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلباء کے اعداد و شمار کے حوالے سے سالانہ اوپن ڈورز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اس سال سولہ (16) فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ تعداد دس ہزاد سے تجاوز کر گئی۔

گذشتہ سال یہ تعداد 8772 تھی جو کہ بڑھ کر 10164 تک پہنچ گئی۔مجموعی طور پر گذشتہ دو سالوں میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں تینتیس (33) فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال سولہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سطح پر دنیا کے ان آٹھ ملکوں کی فہرست میں شامل جہاں بین الاقوامی طلباء  کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان کا امریکی جامعات میں پاکستانی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں سفیر پاکستان نے کہا کہ رواں سال سولہ فیصد اور گذشتہ دو سالوں میں تینتیس فیصد کا اضافہ انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔ آئندہ تین سالوں میں اس تعداد کو دوگنا کریں گے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے پر امریکی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے سے طلباء اور طالبات کی امریکی جامعات میں موجود گی نہ صرف تعلیمی میدان میں قریبی دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ رجحان مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا ضامن ہے۔مسعود خان نے مزید کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سٹیم مضامین جن میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور ریاضی شامل ہیں کے شعبہ جات میں پاکستانی طلباء کو زیادہ مواقع میسر آئیں تاکہ وہ ان اہم شعبوں میں امریکی مہارت اور قابلیت سے استفادہ کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022-23 میں اعلیٰ تعلیم کے زمرے میں امریکہ بدستور بین الاقوامی طلباء￿ کا سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہے۔ سال 2022-23 میں امریکی جامعات اور تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر تے ہوئے 1057188 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں گذشتہ سال کے مقابلے میں بارہ (12) فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved