لاہور ( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔میٹر ساز کمپنیوں نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں 6000 روپے تک کمی کر دی،
بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں کو 42ہزار سے کم کر کے 36000 روپے کر دیا گیا۔اس سے قبل مارکیٹ میِں بائی ڈائریکشنل میٹرز کو بلیک میں مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا تھا۔لیسکو کی جانب سے میٹرز کی خریداری کو آٹ سورس کرنے پر قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔