امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ، محمد علی درانی نے قومی حکومت کا نیا فارمولا پیش کر دیا

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے قومی حکومت کا نیا فارمولا پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میرا اگلا فارمولا منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ کا ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نیشنل حکومت وہی ہے جسے عوام منتخب کرے، نیشنل حکومت کا پہلا پوائنٹ یہ ہوگا کہ اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی، دوسرا ان جماعتوں میں سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت وزیر اعظم کے لیے 3نام دے، ان میں سے جس کو اسمبلی منتخب کرے وہ وزیر اعظم بنے۔

سابق وزیر نے کہا کہ منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ کا تیسرا نکتہ یہ ہے کہ کابینہ میں 30سے زیادہ وزراء نہیں ہونے چاہئیں، چوتھا پوائنٹ یہ ہے کہ 6ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوں جن کی مدت اسمبلیوں کے برابر ہو، یہ بھی طے ہو کہ آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہوں۔

محمد علی درانی کے مطابق اس وقت ہماری جمہوریت چند الیکٹیبلز کے گرد گھوم رہی ہے، ہم نے نظام کو پاکستان، عوام اور ان کے اداروں کے مفاد میں لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتیں تحریری معاہدے پر دستخط کریں اور اس معاہدے میں اقرار کریں کہ الیکشن کے بعد ہم سب مل کر حکومت بنائیں گے، نواز شریف آئے تو 70فی صد لوگوں نے ان کی مفاہمت کی بات کو پسند کیا، مفاہمت پر مائنس پی ٹی آئی کا ابھی تک کوئی آئینی اور قانونی ثبوت نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved