اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے زاہدہ جاوید اسلم کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا۔ منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہاکہ زاہدہ جاوید اسلم کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہاکہ چیف جسٹس یا کوئی جج ان چیمبر آرٹیکل 184 تین کے مقدمات کے فیصلے نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد آرٹیکل 184 تین کے مقدمات کے فیصلے کا اختیار اکیلے چیف جسٹس کے پاس بھی نہیں رہا۔