امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے سخت مطالبات کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان سے سخت مطالبات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارتِ خزانہ کو سخت مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت پیٹرولیم سے نئے مطالبات کیے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے۔ پاکستان نے پہلے جائزہ کے مقررہ اہداف اور آئندہ کی حکمت عملی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر دوسری قسط ملے گی۔پالیسی سطح کے مذاکرات سے قبل فریقین کیدرمیان ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے پہلے جائزہ کے مقررہ اہداف اور آئندہ کی حکمت عملی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ، پرائمری بجٹ سرپلس کے مقررہ اہداف حاصل کئے گئے، حکومتی ضمانتوں میں کمی، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت اہم اہداف بھی حاصل کئے گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے مرکزی بینک سے براہ راست قرض نہ لینے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات جمعرات تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے جن کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر دوسری قسط ملے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved