امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین نے خنجراب پاس 4 ماہ کیلئے بند کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)چینی حکومت نے خنجراب پاس کو سردیوں میں 4 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تقریباً ایک ماہ قبل یہ راستہ سال بھر کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے علاقے سنکیانگ کی خنجراب پورٹ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹس کے مطابق خنجراب پاس دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔

نوٹس میں 20 اکتوبر کو بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل کوآپریشن سمٹ فورم کے دوران نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ خنجراب پاس سال بھر فعال رہے گا۔نوٹس میں کہا گیا کہ پورٹ کے داخلی و خارجی انتظامی اقدامات کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع کو خنجراب پاس سال بھر کھلا رکھنے کے لیے سرحدی بندرگاہوں اور انتظامی معاہدے میں ترمیم کرنی ہوگی اور اس پر دستخط کرنے ہوں گے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ چین کا اسٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس متعلقہ حکام سے خنجراب پورٹ کو سال بھر کھولنے کی منظوری بھی طلب کرے گا۔نوٹس کے مطابق جب تک چین کا اسٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس ایک باضابطہ نوٹس جاری نہیں کردیتا، اْس وقت تک خنجراب پورٹ دسمبر سے مارچ تک معمول کے مطابق بند رہے گی اور کسٹم کلیئرنس روایتی انداز میں جاری رہے گی۔کسی خاص ضرورت کی صورت میں سنکیانگ کی خنجراب پورٹ کی انتظامیہ عارضی طور پر خنجراب پاس کو کھولنے کے لیے درخواست دے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved