امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
بارش

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا، مری ،ناران ، کاغان میں برف باری

لاہور /اسلام آباد/پشاور ( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم فضائی آلودگی میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ،مری اور خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقام وادی ناران اور کاغان میں برفباری ہوئی جس سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا،

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل برس پڑے۔بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوئی،

سموگ کے اثرات سے بچانے میں بارش اہم ثابت ہوئی ۔بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، تیز ہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔علاوہ ازیں پاکپتن، پھالیہ، سکھیکی، وزیر آباد، مریدکے، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برسے ۔اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی رات گئے موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں،

بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف باری اور ژالہ باری ہوئی جس نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی ، برفباری سے مری میں سردی کی شدت بڑھ گئی، برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق برفباری کے بعد مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

ادھر جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، بارش کی وجہ سے ائیرپورٹ کی چھٹ ٹپکنے لگی، ائیر پورٹ پر موجود مسافروں کو چھت ٹپکنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام وادی ناران اور کاغان میں بھی برفباری ہوئی ہے، بٹہ کنڈی، جلکھڈ اور لولوسر جھیل پر چار سے چھ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہو گئی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ بابو سر ٹاپ پر پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا، گٹی داس کے مقام پر بھی برفباری کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحافظت ریسکو کیا گیا ہے، سیاح برفباری والے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved