امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سموگ کی بد ترین صورتحال کی وجہ سے پنجاب کے 8اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ

لاہور( این این آئی)سموگ کی بد ترین صورتحال کی وجہ سے پنجاب کے 8اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا جو اتوار تک جاری رہے گا ،پابندی والے اضلاع میں تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینما اور جم بند رہیں گے، پابندی والے اضلاع میں  جمعہ کے روز بینکس ،مالیاتی ادارے ،لاہور ہائیکورٹ سمیت متعدد اضلاع کی ضلعی عدالتوں میں بھی چھٹی ہو گی،

پولیس کو جمعہ سے سمارٹ لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر آٹھ اضلاع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ ،قصور ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ آباد میں 9سے12نومبر تک عوام کی سر گرمیاں محدود کرنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کر کے سمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کے اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ،

حکومت کی ہدایت پر آج پہلے روز کم سختی کی گئی تاہم آج جمعہ سے سمارٹ لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی والے اضلاع میں تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، بینکس ،سینما اور جم بند رہیں گے، فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولی تھین بیگ اور چمڑہ جلانے پر پابندی عائد ہوگی،میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں اور ڈیری شاپس وغیرہ کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر 10نومبر بروز جمعہ کو8اضلاع میں تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور جبکہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔

مذکورہ اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے تعطیلات کے باعث امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق دس اور گیارہ نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، لاہوراور گوجرانوالہ ڈویژن میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا،

مارننگ اور دوسری شفٹ میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے سموگ کے باعث لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ سمیت متعدد اضلاع کی ضلعی عدالتوں میں آج 10نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کی منظوری دیدی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10نومبر بروز جمعہ لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ سمیت لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارروال کی سیشن و سول عدالتیں بند رہیں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اسموگ کی شدت کے باعث لگائے جانے والے اسمارٹ لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پولیس اہلکار صبح دس گیارہ بجے تک رومیو بن کر گھروں میں رہیں گے تو لاہور کیسے چلے گا۔ڈی آئی جی نے پولیس افسران کو وائرلیس میسج میں کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈائون کے دوران فورس 24 گھنٹے متحرک رہے گی۔پولیس افسران رومیو پوزیشن تبدیل کریں، اگر صبح دس گیارہ بجے تک گھروں میں رومیو بن کر رہیں گے تو لاہور کیسے چلے گا؟

،6 بجے دفتروں کو تالے لگا کر گھر جانے والا رواج نہیں اور کوئی ایسی کوشش بھی نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون میں صرف ایمرجنسی سروسز چلیں گی باقی سب بند کروایا جائے گا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہر میں 50 کے قریب بڑے اور 170 چھوٹے ناکے لگائے جائیں گے، دفعہ 144 کے تحت گاڑی میں سوار افراد کی تعداد بھی چیک کی جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved