امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

(ن) لیگ کے چوہدری تنویرنثارعلی خان کا مقابلہ کرینگے،ذرائع

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ راولپنڈی کے رہنما چوہدری تنویر خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ سے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خلاف الیکشن لڑنے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،لیگی قیادت کے اصرار پر چوہدری تنویر خان نے پارٹی رہنما سے مشاورت شروع کر دی ہے،

انتہائی باوثوق مصدقہ ذرائع نے’ ’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ،سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے درمیان سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے حلقوں ٹیکسلا ،واہ کینٹ این اے 52 اور راولپنڈی چکلالہ کے حلقہ 53 کے حوالے سے خصوصی غور و خوض کیا گیا، اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کے مسلم لیگ ن کی قیادت کے حوالے سے بیانات اور رویے کو زیر بحث لایا گیا

مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے درینہ کارکن اور پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے رہنما چوہدری تنویر خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ 53 میں انتخابی معرکہ میں اتارنے کی کی ہدایت کی ہے،’’این این آئی‘‘ کے نمائندہ ظفر قاضی کو ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر میاں شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری نثار علی خان پارٹی میں واپس آنا چاہیں تو اس پر بھی غور کرنا چاہیے،

قومی اسمبلی کے حلقہ 53 چکلالہ، بحریہ ٹان، گلزار قائد، ڈھوک چوہدریاں، لال کرتی ،مورگاہ، شکریال روات اور کلر سیداں،چک بیلی خان اور اور آرمی آفیسرز کالونی ،شیر زمان کالونی اور میڈیا ٹائون کے علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ 52 ٹیکسلا واہ کینٹ سے بیرسٹر عقیل ملک و مسلم لیگ ن کی طرف سے انتخابی میدان میں اتارنے کا سگنل دے دیا ہے، جہاں پر سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور چوہدری نثار علی خان انتخابی دنگل میں اتریں گے ،

ٹیکسلاوا ہ کینٹ کے حلقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست 52 سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تحریک انصاف کو خیر بادکہہ کر نوزائیدہ سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور قوی امکان ہے غلام سرور خان ٹیکسلا واہ کینٹ کے حلقہ 52 اور روات کلر سیداں، چکلالہ کے حلقہ 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ،سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان دونوں حلقوں سے بطور آزاد امیدوار میدان میں اترنے کی تیاریاں کر رہے ہیں جہاں پر وہ تحریک انصاف کی ووٹرز کے ساتھ انفرادی حیثیت میں رابطے کر رہے ہیں،8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں راولپنڈی کے دونوں حلقے ملکی سیاسی صورتحال میں انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں اور اسی حلقہ میں انتخابی معرکہ کو دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved