امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قوم کی غریب حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے، معاشی ترقی کے لئے ڈبل سپیڈ سے کام کرنا ہوگا، نواز شریف

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی غریب حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے، معاشی ترقی کے لئے ڈبل سپیڈ سے کام کرنا ہوگا، زراعت، صنعت، آئی ٹی کو فروغ دینا ہے،مہنگائی کس کے دور میں ہوئی،بجلی مہنگی کس نے کی،سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا،ان شااللہ مل کر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ اشتراک ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لئے مثبت پیشرفت ہے، ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سب کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، پاکستان کے ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سال سے زیر التوا ء لواری ٹنل کا منصوبہ ہم نے مکمل کیا، علاقے کے عوام لواری ٹنل کے مکمل ہونے پر خوش ہیں، گھنٹوں کے اضافی سفر سے انہیں نجات ملی، 1972ء سے لواری ٹنل کا سنتے آرہے تھے، لیکن الحمد اللہ ہم نے اسے مکمل کیا،ہزارہ موٹر وے ہم نے بنائی، آج عوام کو اس فائدہ مل رہا ہے، ہمارے بنانے منصوبوں سے عوام کا بھلا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا ہ سے چترال شاہراہ بننے سے فاصلے کم ہوئے، عوام کی زندگی میں آسانی آئی۔

نواز شریف نے کہا کہ چار سال ڈالر 104 روپے پر رہا، ہم نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، الحمد اللہ ہم نے اپنے دور میں آٹے، چینی کی قیمت ہلنے نہیں دی، سبزی سمیت کھانے پینے کی تمام اشیا ء سستی قیمت پر دستیاب تھیں، شہباز شریف کو ایسے وقت ذمہ داری ملی جب ملک عملاًدیوالیہ ہو چکا تھا، مہنگائی کس کے دور میں ہوئی،بجلی مہنگی کس نے کی،سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا،اس کے بعد قوم کو عہد کرنا تھا کہ پھر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،

دکھ کی بات ہے کہ ہمارے دور میں جو روٹی چار روپے کی تھی، وہ 30 روپے کی ہوگئی، میں بڑے دکھی دل سے یہ باتیں کرتا ہوں، قوم کی غریب حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول جیسے منصوبے ملک و قوم کی غربت مٹا سکتے ہیں، ان منصوبوں کی ترقی کے لئے سوچنا چاہیے، معاشی ترقی کیلئے ڈبل سپیڈ سے کام کرنا ہوگا، زراعت، صنعت، آئی ٹی کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کی مخلوط حکومت میں ایم کیو ایم نے بڑے بھرپور اور مثبت انداز میں ساتھ دیا،

ایم کیو ایم کے تعاون کے حوالے سے قائد نواز شریف کو آگاہ کرتا رہا ہوں، 16 ماہ کے دوران ہم نے سیاسی نقصان کی پرواہ نہیں کی، پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ا نہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا، کے فور، یونیورسٹی سمیت دیگر منصوبوں کے لئے اربوں روپے فراہم کئے گئے، کراچی کے عوام کی سہولت کے منصوبے نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ نوازشریف نے کراچی کا امن بحال کیا تھا، مستقبل میں ایم کیو ایم کے تعاون اور اشتراک سے کراچی اور سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved