امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نئی سیاسی جماعت انتخابات کے بعد تشکیل دی جا سکتی ہے،مصطفی نواز کھوکھر

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر وسینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیں گے اور پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ نئی سیاسی جماعت انتخابات کے بعد تشکیل دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں پہلے دن سے بڑا واضح تھا کہ میں نے الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنا ہے، باقی دوست بھی سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے بھی آزاد الیکشن ہی لڑنا ہے، ہار جیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اگر میں الیکشن جیتتا ہوں تو اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندر لوگوں کے مسائل پر گفتگو نہیں ہو رہی،

نواز شریف کا بیانیہ دیکھیں تو وہ کہتے ہیں 2017میں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ، پی ٹی آئی کا بیانیہ دیکھیں تو وہ کہتے ہیں کہ ابھی ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے اور بلا شبہ ہو بھی رہی ہے۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن اگر پی ٹی آئی کی کارکردگی کی بات کریں تو انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا اور آج اس پر تو کوئی بات ہو ہی نہیں رہی اور اسی طرح آپ مسلم لیگ (ن)کو بھی ان کی کارکردگی پر ہی جج کر رہے ہیں۔

نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس پر مشاورت چل رہی تھی اور ہمارا یہی خیال تھا کہ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک نئی سیاسی جماعت بنائی جائے کیونکہ اس کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ہر جماعت اقتدار میں رہی ہے لیکن لوگوں کے مسائل تو اپنی جگہ پر موجود ہیں اور انہیں ڈیلیور نہیں ہوسکا،

آج بھی جو بیانیہ ہے وہ مظلومیت پر ہے ڈیلیوری اور لوگوں کے مسائل حل کرنے پر نہیں ہے، تو ہم یہ سمجھتے تھے کہ اس وجہ سے نئی سیاسی جماعت کی ایک گنجائش موجود ہے اور اس پر ہم آپس میں مشاورت کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ یہ انتخابات کے بعد ہونا چاہیے کیونکہ وقت بہت کم ہے اور انتخابات کی تیاری کرنی ہے اس لئے زیادہ تر امکان یہی ہے کہ اب انتخابات کے بعد ہی نئی سیاسی جماعت بنائی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved