امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

راحت فتح علی خان کو امریکی سفارت خانے نے کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا

لاہور( این این آئی)عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو امریکی سفارت خانے نے کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کا موقف ہے کہ راحت فتح علی خان کو ویزا حاصل کرنے کیلئے 2015 تا 2023 ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آئی آر ایس ڈاکومنٹیشن اور بولی ووڈ ایونٹ ایل ایل سی کی طرف سے قانونی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

پاکستانی گلوکار نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ میں اپنے پروموٹرز کے ذریعے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کر دی تھی۔انہوں نے اپنے پروموٹرز سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے۔پاکستانی گلوکار نے رواں ماہ 18 نومبر 2023 کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام میوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکہ جانا تھا۔راحت فتح علی خان کے امریکہ میں ہونے والے کنسرٹ کی بکنگ پروموٹر ریحان صدیقی کے ذریعے کرائی ، انہوں نے ہی گلوکار کے ویزے کیلئے درخواست دی اور ضروری دستاویزات سفارت خانے کو فراہم کیں، تاہم سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved