امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب،قواعد کی خلاف ورزی پر ایئر لائنز پر بھاری جرمانہ ہو گا،نوٹیفکیشن جاری

ریاض(این این آئی)سعودی ایوی ایشن گاکا نے فضائی مسافروں کے تحفظ کیلئے نئے سخت ترین قوانین بنا دئیے ہیں جن کے تحت ایئر لائنز کو قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں مسافروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔قوانین پر عمل درآمد سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فضائی مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے بنائے گئے نئے قوانین 20نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر لائنز پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔سعودی ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائن کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔نئے قوانین کے تحت پروازوں کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پر مسافروں کو ایئر لائن معاوضہ ادا کرے گی۔ایئر لائن پرواز کی روانگی میں 6گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولتیں مہیا کرے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر لائن مسافروں کو قیام، طعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی پابند ہو گی۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پرواز کی روانگی میں 3گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور سہولت فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ایئر لائن مسافروں کو پرواز کی 6گھنٹے سے زائد تاخیر پر فی کس 750ریال دینے کی پابند ہو گی جبکہ پرواز کی منسوخی کی صورت میں ایئر لائن پر مسافروں کو 150فیصد ٹکٹ کی ادائیگی کرنا لازم قرار دی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے قوائد کے مطابق امیگریشن ہونے کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرنے پر ٹکٹ کی صورت میں 200فیصد معاوضہ ادا کرنا ایئر لائن پر لازم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر کو وہیل چیئر کی سہولت فراہم نہ کرنے پر ایئر لائن کو 500سعودی ریال ادا کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ایئر لائن بغیر کسی وجہ کے منزل سے ہٹ کر کسی دوسرے شہر میں پرواز اتارنے پر بھی مسافروں کو معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved