امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ اجتماعی قبر بنتا جارہا ہے، انجیلینا جولی کی اسرائیل پر تنقید

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اجتماعی قبر بنتا جارہا ہے،ایسی بے بس آبادی پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے جن کے پاس بھاگنے کی جگہ نہیں ہے۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر جبالیہ مہاجر کیمپ کی تصویر پوسٹ کی جسے اسرائیلی فوج نے بمباری کا نشانہ بناکر درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا۔ہالی ووڈ اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ ایک ایسی بے بس آبادی پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے جن کے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ تقریبا دو دہائیوں سے کھلی فضا میں قید ہے اور اب تیزی سے اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، اس بمباری میں قتل ہونے والوں میں 40فیصد معصوم بچے ہیں، وہاں پورے پورے خاندانوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے عالمی رہنماوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام کو دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے،

بہت سی حکومتوں کی حمایت سے لاکھوں فلسطینی شہریوں، بچوں، خواتین، خاندانوں کو خوراک، ادویات اور انسانی امداد سے محروم کرتے ہوئے اجتماعی طور پر سزا دی جارہی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔انجلینا جولی نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے سے انکار کرکے عالمی رہنما بھی جرائم میں ملوث ہورہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved