لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے (ن) لیگ یو کے کے صدر زبیر گل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے برطانیہ میں قیام کے دوران ساتھ دینے والے رہنمائوں کو کارکنوں کو سراہا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو معاشی گرداب سے نکالیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلے سے بڑھ کر خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو موقع ملا تو سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہاں سرمایہ کاری کے مواقع آسان کئے جائیں گے،سیاست سے زیادہ اس وقت پاکستان کو قومیت کی ضرورت ہے۔