اسلام آباد (این این آئی)پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے11فروری کی تاریخ سیکشن 57 کے تحت دی ہے۔
کنور دلشاد نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمشنر کو وہی کام کرنا ہو گا جو سپریم کورٹ کہے گی، عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن کی صدر سے رسمی ملاقات لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کا حق پارلیمنٹ نے دیا ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ صدر اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے طے ہو گی۔