امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی مسلمانوں کا بائیڈن کو ووٹ نہ دینے کا اعلان،امریکی صدر کی مشکلات بڑھ گئیں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی مسلمانوں نے 2024 میں ہونے والے انتخابات میں جوبائیڈن کو عطیات اور ووٹ نہ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ صدر جوبائیڈن جب تک کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات نہیں اٹھاتے، تب تک ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔

نیشنل مسلم ڈیموکریٹک کونسل جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران شامل ہیں، ان ریاستوں سے انتخابات کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان ریاستوں میں مشی گن، اوہائیو اور پنسلوانیا شامل ہیں۔ایک کھلے خط میں کہا کہ مسلم رہنماؤں نے مسلم، عرب اور دیگر ووٹرز کو متحرک کرنے کا عہد کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والے کسی بھی امیدار کو ووٹ نہ دیا جائے۔خط میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کے لئے آپ کی انتظامیہ کی غیر مشروط حمایت میں فنڈنگ اور ہتھیار شامل ہیں،

جس نے تشدد کو ہوا دی ہے، اس عمل سے آپ ووٹر کی جانب سے حمایت کو کھوبیٹھے ہیں، جو اعتماد کرتے تھے۔ایمگیج نامی ایک مسلم امریکی شہری گروپ کے مطابق 2020 کے انتخابات میں تقریباً 11 لاکھ مسلمانوں نے ووٹ ڈالے تھے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایگزٹ پولز کے مطابق 64 فیصد مسلمانوں نے ڈیموکریٹ کے بائیڈن اور 35 فیصد نے ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا۔عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 37 لاکھ امریکی شہریوں کا تعلق عرب ممالک سے ہے، جاری کردہ پول کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بائیڈن کی حمایت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved