امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جویریہ اور سعود کو رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تقریبا دو دہائیاں بیت گئی

کراچی (این این آئی)ماضی کی مقبول اداکارہ، ماڈل و میزبان جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے کچھ ہی ہفتے قبل ایک معروف اداکارہ نے ان کے گھر آکر جھوٹ بولا کہ سعود پہلے سے شادی شدہ ہے اور انہوں نے پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے۔جویریہ اور سعود نے 2005 میں شادی کی تھی اور انہیں رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تقریبا دو دہائیاں ہو چکی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد سرائیکی ہیں اور ان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے ہے جب کہ ان کی والدہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھتی ہیں لیکن وہ بھارتی شہر جودھپور سے ہجرت کرکے آئے تھے۔جویریہ سعود کے مطابق ان کی اور سعود کی پہلی ملاقات کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں ہوئی تھی، جہاں سعود کی بڑی بہن سمیت ان کے دیگر رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دیکھتے ہی سعود کی بہن نے انہیں پسند کرلیا جب کہ تقریب میں سعود نے گلوکاری کی اور پورا وقت وہ انہیں گھورتے رہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعود کی بہن نے ان سے موبائل نمبر لیا اور پھر تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد سعود کے اہل خانہ رشتہ لے کر ان کی دادی کے ہاں پہنچ گئے، جس پر دادی نے انہیں والدین کے گھر جانے کا کہا۔جویریہ سعود کے مطابق رشتے کے لیے پہلے سعود ریمبو، شان اور ارباز خان سمیت متعدد اداکاروں کو ایک ساتھ لے کر آئے تھے جب کہ انہوں نے ہوشیاری کی کہ والدہ کے رشتے دار قوال مرحوم امجد صابری کو بھی ساتھ لے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین نے رشتے سے انکار نہیں کیا لیکن سوچنے کے لیے وقت مانگا اور پھر تیسری بار سعود فوجی میجر کو ساتھ لے آئے اور والد کو بتایا کہ اس بار وہ پوچھنے نہیں آئے بلکہ ہاں سننے آئے ہیں، جس پر والد نے بھی رضامندی ظاہر کردی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رشتہ طے ہونے کے بعد ان کے گھر ایک اداکارہ آئیں، جنہوں نے ان کی والدہ کو بتایا کہ سعود نے پہلے بھی شادی کر رکھی ہے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے۔جویریہ سعود کے مطابق اس وقت وہ رمضان المبارک کی وجہ سے اعتکاف میں تھیں،

اس لیے انہوں نے سعود سے بات نہیں کی لیکن عید کے موقع پر انہوں نے ان سے بات کرکے انہیں بتایا کہ اداکارہ نے ان کے اہل خانہ کو کیا بتایا ہے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سعود نے انہیں بتایا کہ اسی اداکارہ نے انہیں یہ جھوٹ بولا ہے کہ جویریہ پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداکارہ نے ان کا رشتہ توڑوانے کی کوشش کی لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اداکارہ پھر ان کی شادی میں بھی شریک ہوئیں اور ان کی تمام خوشیوں میں پیش پیش رہیں۔جویریہ سعود نے جھوٹ بولنے والی اداکارہ کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ وہ معروف اداکارہ تھیں اور ان کے ساتھ اب بھی ان کا تعلق ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved