امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹس کو نیب ریفرنسز پر حتمی فیصلے سے روک دیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹرائل کورٹس کو نیب ریفرنسز پر حتمی فیصلے سے روک دیا اور کہا ہے کہ کوئی بھی ملزم ٹرائل کورٹ سے ضمانت لینے کا بھی حق دار ہو گا، نیب ترامیم کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیرِ صدارت 5 رکنی لارجر بینچ نے کی جس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل تھے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کیا تمام نیب ترامیم کالعدم ہوئی ہیں؟

معاون وکیل سعد ہاشمی نے جواب دیا کہ پہلی اور دوسری ترامیم کی کچھ شقیں کالعدم قرار دی گئی ہیں۔عدالت میں وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ 25 مئی کو نیب قانون میں تیسری ترمیم بھی ہوئی، تیسری نیب ترمیم کا اثر عدالتی فیصلے سے زائل ہوگیا ہے، عدالتی فیصلے سے تیسری نیب ترمیم غیرفعال ہوچکی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تیسری ترمیم کا جائزہ لیے بغیر پہلی دو کالعدم کیسے ہوسکتی ہیں؟۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت نے ترامیم کالعدم قرار دینی تھیں تو تینوں کرتیں، تیسری ترمیم مئی میں آئی اس کے بعد بھی 6 سماعتیں ہوئیں، تینوں نیب ترامیم کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔عدالت میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ وفاق نے اس کیس میں مخدوم علی خان کو وکیل کیا تھا، وہ بیرونِ ملک ہیں اور عدالت سے التوا کی درخواست کر چکے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس میں تو دیگر درخواست گزار بھی ہیں۔عدالت میں وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیس میں فریق بننے کی درخواست کی ہے، میرے موکل زوہیب احمد صدیقی نیب ترامیم کے فیصلے سے متاثرہ ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نیب ترامیم کیس کا اقلیتی فیصلہ بھی آ چکا ہے، اپیل میں وفاقی حکومت نے ایک نکتہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا اٹھایا ہے۔

عدالت میں مخدوم علی خان کے معاون وکیل سعد ہاشمی نے پیش ہو کر کہا کہ نیب ترامیم کیس پر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون لاگو ہوتا تھا، نیب ترامیم کیس میں بینچ ججز کی کمیٹی نے تشکیل نہیں دیا تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس نکتے کی پیروی کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کی یہ دلیل مان لی گئی تو نیب ترامیم کے خلاف درخواستیں زیرِ التوا تصور ہوں گی، زیرِ التوا درخواست پر ازسرِ نو 5 رکنی لارجر بینچ فیصلہ کرے گا۔معاون وکیل سعد ہاشمی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون والا نکتہ پہلے بھی اٹھایا تھا۔

عدالت میں اٹارنی جنرل نے اپیلوں پر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون لاگو ہونے کی حمایت کر دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کو اس نکتے پر تکنیکی مسئلے کا بھی سامنا ہے، ابھی تک پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، معلوم نہیں نمٹائے گئے مقدمات سے متعلق تفصیلی فیصلے میں کیا لکھا ہو گا، کیا مناسب نہیں ہو گا کہ پہلے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر لیا جائے؟ نیب ترامیم سے کیا صرف فاروق نائیک کے مکل ہی متاثرہ فریق ہیں باقی کوئی نہیں؟

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب ترامیم سے بہت سے لوگ مستفید ہوئے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نیب ترامیم سے کوئی مستفید ہوا، نیب ترامیم سے کوئی بری نہیں ہوا،صرف مقدمات کا فورم بدلا ہے، نیب ترامیم سے استغاثہ کے آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ثابت کرنے کی شق بدلی۔

عدالت میں فاروق ایچ نائیک نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ معطل کر دیں ورنہ یہ کیس تاخیر کا شکار ہوا تو احتساب عدالت سے فیصلے آ جائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ترامیم کیس کے فیصلے کو معطل نہیں کریں گے، صرف احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکیں گے، نیب ترامیم کے خلاف اپیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے آنے کے بعد مقرر کریں گے۔سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تفصیلی فیصلے تک سماعت ملتوی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved