امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاداب نے خود کو بچانے کیلئے انجری کا بہانہ بنایا، عمر گل کا الزام

لاہور (این این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران شاداب خان کی انجری کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو محض ایک وکٹ سے شکست دی،

کھیل کی دوسری اننگز میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان کے آل رانڈر شاداب خان کو گرانڈ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے سر میں چوٹ لگ گئی۔ شاداب کو طبی معائنے کے لیے مختصر طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا تاہم بعد میں دوبارہ میدان میں آئے۔بعدازاں وہ میدان سے دوبارہ چلے گئے اور ان کی جگہ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں متبادل کے طور پر شامل کرلیا گیا،

ایک مقامی چینل پر بات کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ شاداب خان نے خود کو بچایا اور بہانہ بنایا۔عمر گل نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ شاداب کو کس قسم کی انجری ہوئی ہے تاہم لازمی سوال اٹھتے ہیں جب آپ گرتے ہیں، کنکشن کا بہانے بناتے ہیں اور ٹیم سے بھاگ جاتے ہیں، پھر فزیوتھراپسٹ چیک اپ کرتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ باہر آجاتے ہیں، وہاں آپ لوگوں سے بات کرتے ہیں اور پھر دوبارہ اندر چلے جاتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ میچ پاکستان کے حق میں جارہا ہے تو آپ ڈگ آٹ میں باہر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور ہنس رہے ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بہانہ بنایا اور میچ سے جان چھڑائی ہے، پھر تو لوگ سوال اٹھائیں گے۔عمر گل نے کہا کہ یہ ایک اہم میچ تھا اور بطور سینئر کھلاڑی آپ کو میدان پر ہونا تھا، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب کھلاڑی ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ اپنی ٹیم کے لیے لڑے اور میچ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، میں شاداب سے متفق نہیں ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ انہیں سیریس انجری ہوئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved