اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ایم کیو ایم کا وفد جلد نوازشریف سے ملاقات کریگا ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جلد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا،
اہم بیٹھک میں عام انتخابات کی تاریخوں سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔نواز شریف سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔