امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈکپ،آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈکو 5 رن سے شکست دے دی

دھرم شالہ (این این آئی)آٰئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لئے، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بھرپور مقابلہ کیا ،

نیوزی لینڈکی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی تاہم کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنر بناسکی،کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ڈیوڈ وارنر نے81 رنز کی اننگز کھیلی ،ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ قرار پائے ۔دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 388 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81، مچل مارش 36، اسٹیون اسمتھ اور مارنوس لبوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔جوش انگلس نے 38 رنز کی اننگز کھیلی،کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچل اسٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈکی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

مچل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔389 رن کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔نیوزی لینڈکی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل نے 54 رن بنائے۔ گلین فلپس 12 رن اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز نیشم نے آخر تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے، انہوں نے 39 گیندوں پر 58 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیزل ووڈ اور کیومنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved