نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قرارداد کے حق میں 120، مخالفت میں 14ووٹ آئے ، اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئیں۔امریکا اور کینیڈا کو خفت کا سامنا کرنا پڑا، قرارداد میں ترمیم کرکے حماس کی مذمت کو شامل نہ کرواسکے، یہ نان بائنڈنگ قرارداد ہے جس پر عملدرآمد لازمی نہیں ہوتا۔
