چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اہم ترین میچ ہار گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔
پاکستان نے چھ میچ کھیلے ہیں اور صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے، ابھی پاکستان کو اپنے بقیہ تین میچ جیتنا ہوں گے اور دوسرے ٹیموں کی فتح و شکست پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔