امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم ایسا کئی بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہیں،کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے بابر اعظم کا لیکچر

چنئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لیے لیکچر دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم ایسا کئی بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہیں۔کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے یہ لیکچر بابر اعظم نے چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران دیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلی بار نہیں ہوا، ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے اور اس وقت بھی پاکستان ٹیم نیچے سے اوپر آئی۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں، جب ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہو گی، ہمیں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم دوبارہ اٹھ سکتے ہیں، یہ بات اس وجہ سے بار بار دہرا رہا ہوں کے ماضی میں کئی بار ہم ایسی پوزیشن سے نکلے اور اب بھی نکل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں جمعہ کو اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 جیتے ہیں، پاکستان ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved