لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ تھارٹی نے ڈٹرجنٹ پائوڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی جڑواں شہروں کو سپلائی ناکام بنادی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق چکری روڈ پرعلی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی کرکے10 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا اور دودھ لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 28گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 2گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل ناقص پائے گے۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مجموعی طور پر 1لاکھ 7ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری سیفٹی ٹیم نے 10ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔ ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کوٹ مومن سرگودھا سے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپلائی کیا جارہا تھا۔