امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیدرلینڈز کو شکست دیکر آسٹریلیا نے ورلڈکپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

دہلی(این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو باآسانی 309رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400رنز کے ہدف دیا جس کے جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21اوورز میں 90رنز پر ڈھیر ہوگئی،گلین میکسویل کو ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بدھ کونئی دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری 90پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ نے 25اور تیجا نڈامنورو نے 14رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 12رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے صرف 8رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔مچل مارش نے 2جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 28رنز پر گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے پارٹنر شپ قائم کی اور اسکور 160رنز تک پہنچایا۔اس کے بعد 23.3اوورز میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری جب اسٹیو اسمتھ 71رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔تیسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کے درمیان 84رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ لبوشین 62رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ جوش انگلس 14رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ انکے بعد آئوٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے جنہوں نے 104رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ کیمرون گرین کی صورت میں گری جب وہ 290کے مجموعے پر 8رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد گلین میکس ویل نے نیدرلینڈز کے بولرز کو ترنوالہ بناتے ہوئے 40گیندوں پر سنچری جڑ دی۔ ساتویں وکٹ پر 44گیندوں پر 103رنز کی پارٹنرشپ بنی جس میں میکس ویل کے 93رنز شامل تھے۔ گلین میکس ویل 44گیندوں پر 106رنز کی اننگز کھیل کر آخر اوور میں آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 399رنز بنائے۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگان وین بیک نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ باس ڈی لیڈے نے دو اور آریان دت نے ایک وکٹ لی۔لین میکسویل کو ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved