امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آسٹریلوی بیٹر میکسویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کینگروز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔

انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved