کراچی(این این آئی)سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مقابلے میں کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال کا ڈسکوز اور کے الیکٹرک کوملنے والی سبسڈی پر کہا ہے کہ حکومت تمام بجلی کمپنیوں کو ملا کر بھی کے الیکٹرک سے کم سبسڈی دے رہی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ کے الیکٹرک 169 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہے جبکہ دیگر 7 تقسیم کار کمپنیاں 158 ارب روپے کی وفاقی سبسڈی لے رہی ہیں۔راشد لنگریال کے مطابق بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیاں وفاق سے کوئی سبسڈی نہیں لے رہیں،میپکو 43 ارب، گیپکو 18 ارب اور حیسکو 35 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ پیسکو 18 ارب اور ٹیسکو کو 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت سیپکو کو 13ارب اور کیسکو کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔راشد لنگڑیال نے کہاکہ آئیسکو، لیسکو اور فیسکو وفاق سے سبسڈی نہیں لے رہیں۔