راولپنڈی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور لاؤ اوسط درجے کے لوگ، پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کی اپنی پسند کا نتیجہ ہے۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کو کھری کھری سنادی ،
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ’ قومیں اچھے لوگوں کو مقام دیتی ہیں اور پھر یہی لوگ تاریخ بناتے ہیں انہیں لوگوں سے ادارے تشکیل پاتے ہیں، لوگ میری برانڈ بلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن برانڈ بلڈنگ دراصل انسٹیٹیوشن بلڈنگ ہے، اسی سے برانڈ بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کے اپنے انتخاب کا نتیجہ ہے جو گزشتہ دنوں منتخب کیے گئے۔