اسلام آباد (این این آئی)گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے 15ملین روپے کی امداد عطیہ کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔فلاحی تنظیم الخدمت فاونڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے 15ملین روپے کی امداد عطیہ کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کے شکر گزار ہیں۔
