لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مینا ر پاکستان کا پنڈال’’ آئی لو یومیاں صاحب ‘‘ کے نعرو ں سے گونج اٹھا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق میاں نوازشریف تقریباً چار سا ل بعد پاکستان پہنچے اور مینار پاکستان پر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا ۔
جب سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سٹیج پر پہنچے تو قائدین اور کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر پنڈال میں موجود کارکنوں نے ’ ’آئی لو یومیاں صاحب ‘‘ کے نعرے لگائے ۔میاں نوازشریف نے کارکنوں کو ہاتھ ہلاکر نعروں کا جواب دیا ۔