امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف چاہتے ہیں ملک کا جو بھی چیف ایگزیکٹو چنا جائے اس کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، عرفان صدیقی

دبئی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں ملک کا جو بھی چیف ایگزیکٹو چنا جائے اس کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ سیکھ کر جانے کی ضرورت نہیں وہ کبھی بھی محاز آرائی، لڑائی اور کشمکش سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں ،

ایک چیز جس کو وہ ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں وہ ہے پارلیمنٹ اور عوام کی بالا دستی اور ووٹ کی عزت۔عرفان صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں موجود تمام ایشوز میاں نواز شریف کے ذہن میں موجود ہیں جن کو مد نظر رکھ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔عرفان صدیقی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا جو بھی چیف ایگزیکٹو چنا جائے اس کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے،ملک کے منتخب چیف ایگزیکٹو کو ملک کی پالیسیاں بنانے کا حق و استحقاق حاصل ہوتا ہے اس کو آپ تصادم نہیں کہہ سکتے یہ تو آئینی تقاضہ ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔ ملک میں جو ترقی کے آثار نظر آتے ہیں اس پر نواز شریف کے نام کی مہر لگی ہے اور وہی ان کا بیانیہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved