کراچی(این این آئی)پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے لگی ہے اور اسٹیٹ بینک نیایف ڈی آئی اوربیلنس آف پے منٹ کا ڈیٹا جاری کردیا۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے اعداو شمار کے مطابق براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادپر22،سالانہ بنیادپر54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،
جبکہ رواںماہ ستمبرمیں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری17کروڑ30لاکھ ڈالررہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی تاستمبر2023 میں ملک میں40کروڑڈالرکی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ،جوکہ گزشتہ مالی سال 2022 کے اسی عرصے کے دوران 35کروڑڈالر تھی۔