اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پورے ملک میں ایک دن انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس درخواست پر 24 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مذاکرات سے مسئلے کو حل کرنے کی تجویز دی تھی۔
