امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

9مئی واقعات ، خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور ( این این آئی) عدالت نے 9مئی واقعات میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ و دیگر ملزمان نے جناح ہائوس جلاؤ گھیرائو اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔ علاوہ ازیں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کیمقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت کی ۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ، صداقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کی، ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے ، ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved