امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی باضابطہ اجازت دیدی

لاہور( این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی باضابطہ اجازت دے دی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسے کی اجازت کی درخواست دی تھی۔ضلعی انتظامیہ نے بلال یاسین کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی مکمل ذمہ داری لینے کا حلف نامہ لینے کے بعد جلسے کے لئے این او سی جاری کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے این او سی میں 39نکات کی پاسداری کی ہدایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے منتظمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی سے علیحدہ اجازت لیں گے اور متعلقہ واجبات بھی لازمی ادا کریں گے ،منتظمین خواتین و مردوں کے انکلوژر ، سٹیج اور پنڈال کی سکیورٹی اور بھگڈر سے بچائو کے لئے رضاکاروں اور نجی سکیورٹی اداروں کی مدد لیں گے، سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ ایس پی اور ٹریفک حکام سے معاونت کے لئے منتظمین کوارڈی نیٹرز کی نامزدگی کریں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ منتظمین ایس پی سٹی اور ایس پی سکیورٹی سے مکمل رابطے میں رہیں گے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مکمل پلان اور ایڈوائزری جاری کی جائے گی، گریٹر اقبال پارک میں قائم تنصیبات کو کسی قسم کے مالی نقصان کا پی ایچ اے کو ایک ماہ کے اندر ازالہ/مداوا کیاجائے گا، جلسہ گاہ میں سائونڈ سسٹم کے لئے پنجاب ساونڈ سسٹم آرڈیننس 2015 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، جلسہ گاہ میں سائونڈ سسٹم پر آواز کم رکھی جائے گی،

منتظمین ضلعی پولیس کی ہدایات کے مطابق ضروری جگہوں پر کنٹینر زلگائیں گے، پنڈال میں کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج بنا کر اس کے اطراف لوہے کے پائپوں کا جال کھڑا کیا جائے گا، وی آئی پی گیٹ اور ایریا میں کسی غیر متعلقہ شخص کو نہیں آنے دیا جائے گا، انٹری گیٹس پر تعینات رضا کار شرکا ء کو قطاروں میں اندر جانے میں مدد دیں گے،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے جنریٹرز لگائے جائیں گے، چھوٹے بچوں کو پنڈال میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، جلسے کے لئے کسی کو اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، جلسہ گاہ سے باہر کوئی ریلی یا جلوس نہیں نکالا جائے گا،

آئینی اداروں، افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کوئی تقاریر نہیں ہوں گی، ڈنڈوں وغیرہ کے ساتھ کسی کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی اور آتش بازی بھی نہیں کی جائے گی، جلسے کے لئے شہر میں چاک بندی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی جلسے کے لئے اعلانات کئے جائیں گے، سٹیمرز اور بینرز پی ایچ اے کی اجازت کے بعد منظور شدہ مقامات پر لگائے جائیں گے، پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا اور اشتعال انگیز نعرے نہیں لگائے جائیں گے، جلسے میں شرکت کے لئے کسی کو مجبور نہیں کیا جائے گا،امن و امان برقرار رکھنے کے لئے گاڑیوں اور شرکا ء کی تلاشی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، جلسے میں کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے جھنڈے کو نذرآتش نہیں کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کے متعین کردہ مقامات پر گاڑیاں کھڑی کی جائیں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved