پشاور(این ا ین آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عرب ممالک کی گردن پر پاؤں رکھ کر خود کو تسلیم کروایا، عرب ممالک سے درخواست ہے کہ او ائی سی کا اجلاس بلا کراس میں فلسطین کی آواز اٹھائی جائے، اسرائیل جیسے گند کو اکھاڑ کر باہر پھینکا جائے،
آج ہم فلسطین کی آواز نہ بنے تو بعد میں اس پر پچھتاوا ہوگا۔پشاورمیں جے یوآئی کے زیراہتمام مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں پاکستان کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا گیا، 2017-18 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی پاکستان دنیا معیشت میں چوبیسویں نمبر پر تھا،
پی ٹی آئی چیئرمین نے پاکستان کوساڑھے تین سالوں میں تباہ کردیا، ہم انصاف اور شفاف الیکشن کو تسلیم کرتے ہیں، قبائل کا انضمام کرکے وعدے کئے گئے لیکن ابھی تک ان کو ایک ارب تک نہیں دیا گیا، پاکستان کوداؤ پر لگانے والے کو ہم نے نہیں چھوڑنا ، مفتی محمود نے ہمیں ایک سیاسی اور نظریاتی راستہ بتایا،
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ اسرائیل نے عرب ممالک کی گردن پر پاؤں رکھ کر خود کو تسلیم کروایا، عرب ممالک سے درخواست ہے کہ او ائی سی کا اجلاس بلا کراس میں فلسطین کی آواز اٹھائی جائے، انکامزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی مغربی دباؤ میں ہے، ہماری خواتین اور لوگوں نے اسلام کیلئے قربانیاں دی ہیں،عملی طورپر ہماری سیاسی جماعتیں تبدیل ہوگئی ہیں،
پارلیمنٹ میں کوشش کی گئی ہماری سیاسی جماعت کو باہر کیا جائے، ایسی حکومت مسلط ہوئی جس نے اس ملک کا نقشہ تبدیل کردیا، اسرائیل ہمارے فلسطینی بھائیوں پر ظلم وستم کررہے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہماری جماعت شانہ بشانہ کھڑی ہے،مولانا کامزیدکہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل جیسے گند کو اکھاڑ کر باہر پھینکا جائے،
اسلامی دنیا کو مخاطب کرکے کہنا چاہتا ہوں ایک ہو کر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں، آج ہم فلسطین کی آواز نہ بنے تو بعد میں اس پر پچھتاوا ہوگا، ہم سیاسی میدان میں ہیں اگر پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی تو ہم آپ کو بھی باہر کردینگے ، ہم دلیل کی سیاست کرتے ہیں، ہم ملک کے حالات کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، ملک میں دھاندلی نہیں بلکہ اب قانون چلے گا۔