امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں، حسن علی

احمد آباد(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں۔گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے جیت کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا آغاز جیت سے کریں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ہم بھی ورلڈکپ میں بھارت کو نہ ہرانے کے اس جمود کو توڑنا چاہتے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ سری لنکا سے میچ میں اندازہ تھا وکٹ سیدھی ہوگی اور ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سینئر کرکٹر ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ میں اضافی دباؤ ہوتا ہے، گراؤنڈ میں داخل ہوتے وقت تھوڑا نروس ہوتا ہوں۔

حسن علی نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی ہونے کے باعث نروس اور پریشانی زیادہ دیر نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز دنیا بھر کے کھیلوں میں سب سے بڑے حریف کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، پاکستان ٹیم اور میں خود اس میچ کے سلسلے میں بہت زیادہ پْرجوش ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ایک ایسے اسٹیڈیم میں کھیلیں گے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ تماشائی آتے ہیں، میچ میں میزبان ٹیم پر دباؤ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیل رہی ہوگی، ہم کوشش کریں گے کہ جلد مومینٹم حاصل کر کے میچ جیتیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved