امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملبے تلے دبی فلسطینی خاتون کی ہاتھ بڑھا کر مدد کے لیے فریاد

مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کے قیامت خیز مناظر سامنے آ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں ایک تازہ واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا جس میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبی زندہ خاتون کو ہاتھ بڑھا کر مدد کی فریاد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ میں ہونے والی تباہی اور بربادی کے خوفناک مناظر سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے۔انہی مناظرمیں ملبے کے نیچے دبی ایک خاتون کو مدد کے لیے ہاتھ بڑھا کر اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے سامنے آنے کے بعد امدادی کارکنوں نے اسے بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں امدادی کارکنوں کو خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ ٹارچ پر رکھے تا کہ بچانے والے اسے دیکھ سکیں۔اس کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے امدادی کارکن نے مزید کہا کہ فکر نہ کریں، اپنے آپ کو مضبوط رکھیں۔ نوجوان مصروف ہیں۔ جلد ہی آپ کو نکال لیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved